جینیفر لارنس اور کک مارونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

(قدرت روزنامہ)ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس اور کک مارونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جینفر لارنس کے ترجمان نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

جینیفر لارنس یا کک مارونی نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اداکارہ کے ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن ذرائع کے مطابق جینیفر لارنس کے ہاں رواں برس کے اختتام یا پھر 2022 کے آغاز تک بچے کی پیدائش ہوگی۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں جینیفر لارنس اور کک مارونی نے شادی کی تھی ۔

اس سے قبل دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2019 میں جینیفر نے 34 سالہ کک مارونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ جینیفر لارنس کے فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے بھی تعلقات تھے اور اداکارہ ڈیرن کے ساتھ اپنے رشتے کا اعتراف کرچکی ہیں۔

اداکارہ اس وقت مختلف ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جلد ہی وہ امریکی کاروباری خاتون ایلزبتھ ہومز کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بیڈ بلڈ‘ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago