کویت سٹی(قدرت روزنامہ) کویت کی جانب سے فیملی وزٹ ویزا کی درخواستوں کی قبولیت کو بحال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو یقینا ملک میں موجود غیرملکیوں کیلئے کسی خوشی سے کم نہیں، کئی مہینوں کے وقفے کے بعد، کویت ایک بار پھر اہل خانہ کو وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتا ہے،جس سے وہ ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں .
حالیہ پیشرفت میں کویت ویزا جاری کرنے سے متعلق ضروری طریقہ کار اور ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فیملی ویزا کی درخواستیں دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے .
درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کے معیارمیں تنخواہ اور ملازمت کے تحفظات شامل ہوں گے، جس میں فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی . یہ پیشرفت کویت کی ویزا پالیسیوں میں ایک مثبت تبدیلی کی نشاندہی کی عکاسی کرتی ہے، سماجی زندگی کے مختلف پہلوں کو پورا کرتی ہے اورخاندانی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے .
. .