پاکستان تحریک انصاف میں منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانے والے پارٹی کے دشمن ہے پارٹی ائین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے، جوائینٹ ایکشن کمیٹی پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی میں جان بوجھ منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانا والے پارٹی کے دشمن ھے پارٹی کے اندر ائین کی خلاف ورزی کرنے والوں محاسبہ کرینگے پارٹی کی ترقی، نظم و ضبط اور نظریاتی ورکروں کے حقوق کے حصول جدوجہد جاری رکھیں گے جوائینٹ ایکشن کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا مشترکہ اجلاس جس میں مرکزی، صوبائی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور دیگر ونگز کے مشترکہ منعقدہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس کی صدارت سینئیر نائب صدر حنان خان بازئی ، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹریu زین العابدین خلجی، صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا، صوبائی نائب صدر سردار زادہ ادریس تاج ، صوبائی نائبصدرحاجی گل خان اچکزئی، ائی ایل ایف کے سینیئر ایڈوکیٹ گل اکبر دومڑ، زبیر خان کاکڑ، سیکریٹری8 اطلاعات اسرار کاکڑ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ بلال اچکزئی،
ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور خان اچکزئی، انور خان ، علی رضا ، اختر جعفری، خدائے نور بڑیچ، نجیب بڑیچ، احسان اللہ ترین، اسد خان اچکزئی، نقیب بڑیچ ، جمال ناصر، نصرالدین8 اچکزئی، قاری صاحب، یوسف آغا، برات خان اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کی 27 سال کی جدوجہد کا اہم نقطہ اور مقصد ائین و قانون کی پاسداری اور حکمرانی ھے جس کے لئے ہم امپورٹڈ حکومت کی خلاف جہاد کر رھے ہیں لیکن اگر پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس مشکل گھڑی میں اپنے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سہولت کار بن کر کرینگے تو ہم انکو مسترد کرتے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں فوری طور غیر آئینی و غیر جہموری نوٹیفکیشنز منسوخ کردیں تاکہ پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان میں پائی جانے والی تشویش ، بے چینی اور مایوسی ختم ہو بصورت دیگر کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائے گا
. .