اریکا حق بڑے انعام کے لئے نامزد کرلی گئیں

(قدرت روزنامہ)پاکستانی نوجوانوں میں مقبول ترین ٹک ٹاکڑ اریکا حق کا نام ایک بڑے انعام کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے . ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ان کا نام ایک بڑے ایوادڑ کے لئے نامزد کیا گیا ہے .

اریکا حق نے بتایا ہے کہ وہ اس موقع پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم سے انہیں ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے . اریکا حق نے بتایا ہے کہ انہیں ٹک ٹاکر آف دی ایئر 2021 کے لئے نامزد کیا گیا ہے . خیال رہے کہ پاکستانی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے . واضح رہے کہ سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا . پہلی مرتبہ ’پیسا‘ ایوارڈز میں سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا . ’پیسا‘ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Areeka Haq® (@areeka__haq)

. .

متعلقہ خبریں