نیویارک(قدرت روزنامہ) گرمی کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال لوگ عام کرتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اگر لیموں پانی میں تخم ملنگا کو شامل کر لیا جائے تو اس سے موٹاپا کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نمک اور چینی کا حامل لیموں پانی جسم میں الیکٹرولائٹ بیلنس کا کام کرتا ہے۔ اس فائدے سے قطع نظر لیموں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتے اور وزن کم کرتے ہیں۔
تخم ملنگا پانی جذب کرتا ہے اور جیل کی طرح کا آمیزہ بناتا ہے۔ یہ آمیزہ جسم میں نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس کے سبب آدمی طویل وقت کے لیے ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ تخم ملنگا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔
چنانچہ تخم ملنگا کو لیموں پانی میں شامل کرنے سے اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ تخم ملنگا کا حامل لیموں پانی پینے سے تادیر بھوک نہیں لگتی لہٰذا اس سے موٹاپا کم کرنے میں اضافی مدد ملتی ہے۔اس طریقے سے لیموں پانی بنانے کے لیے 2کپ پانی، ایک لیموں، 2چمچ شہد یا چینی، ایک چمچ تخم ملنگا، ایک چٹکی نمک اور پودینے کے کچھ پتے استعمال کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…