جدہ (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے دروازے “باب عبدلعزیز کے دو نئے میناروں پر “ہلال” (چاند) نصب کر دئیے گئے ہیں، یہ ہلال باب عبدالعزیز کے میناروں کے اوپر نصب کئے گئے ہیں دونوں ہلال کی اونچائی ۹ میٹر کے قریب ہے . سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں دو نئے ہلال نصب کر دیے گئے‘ .
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ’یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے،حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصا مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے‘ .
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجینیئر محمد الوقدانی نے کہا کہ ’باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں ہلال نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے . دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں،ہلال میناروں کے اوپر نصب ہیں . دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے،میناروں کے دونوں ہلال کی اونچائی تقریبا نو میٹر ہے . ہر ہلال سٹینڈ دو میٹر کا ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے‘ .
اس میں جھٹکا برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے . اسے سنہرے گلاس سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اندرونی ڈھانچے میں فولاد استعمال ہوا ہے . سیکریٹری سربراہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’میناروں کےاوپر ہلال کی تنصیب کے پروگرام کی باقاعدہ منظوری لی گئی تھی‘ .
. .