مسجد الحرام کے دروازے باب عبدلعزیز کے دو نئے میناروں پر “ہلال” نصب کر دئیے گئے

جدہ (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے دروازے “باب عبدلعزیز کے دو نئے میناروں پر “ہلال” (چاند) نصب کر دئیے گئے ہیں، یہ ہلال باب عبدالعزیز کے میناروں کے اوپر نصب کئے گئے ہیں دونوں ہلال کی اونچائی ۹ میٹر کے قریب ہے۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں دو نئے ہلال نصب کر دیے گئے‘۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ’یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے،حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصا مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے‘۔

سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجینیئر محمد الوقدانی نے کہا کہ ’باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں ہلال نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں،ہلال میناروں کے اوپر نصب ہیں۔ دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے،میناروں کے دونوں ہلال کی اونچائی تقریبا نو میٹر ہے۔ ہر ہلال سٹینڈ دو میٹر کا ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے‘۔

اس میں جھٹکا برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسے سنہرے گلاس سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اندرونی ڈھانچے میں فولاد استعمال ہوا ہے۔ سیکریٹری سربراہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’میناروں کےاوپر ہلال کی تنصیب کے پروگرام کی باقاعدہ منظوری لی گئی تھی‘۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

2 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

14 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

24 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

33 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

39 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

48 mins ago