ڈالر اوپر ہی اوپر جانے لگا ۔۔۔!!! امریکی کرنسی نے روپے کو بری طرح روند ڈالا

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 39 پیسے مہنگا ،168روپے کی سطح عبور کر گیا . کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 168 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا .

ڈالر نے 13 ماہ بعد 168 روپے کی سطح عبور کی ہے، آخری بارڈالر اگست 2020 میں 168.43 روپے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب بیرون ممالک رہائش پذیرورکرز میں ترسیلات زر کا مضبوط رجحان دیکھنے میں آیا ہے جواگست میں 2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح مسلسل چھٹے ماہ آمدنی اوسطا 2.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی . ترسیلات مسلسل 15 ماہ 2ارب ڈالر سے اوپر رہیں، اس طرح ترسیلات زر میں 10.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کے حجم میں حالیہ اضافہ روپے کی قدر میں اضافے کا سبب بنے گا . . .

متعلقہ خبریں