کوئٹہ/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس سے ٹرائل درست اقدام نہیں کیونکہ ایسے اقدامات سے انسانی حقوق کی پامالی کا قوی امکان ہے بحیثیت قومی جمہوری پارٹی کے ماضی میں آمرانہ پالیسیوں کو قبول نہیں کیا اور اب بھی ایسا عمل قابل قبول نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اب بھی کسی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگے ملک میں ٹرائل کورٹس ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہیں ایسی عدالتوں کا قیام عمل میں لانا یقینا جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش اور بے چینی میں اضافہ کرے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر کسی کو آئین کی روح سے صاف شفاف ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے موجودہ ارباب واختیار ایسے قوانین لاگو نہ کریں جن سے ان کیلئے بھی مسائل و مشکلات جنم لیں پارٹی نے بلوچستان میں جب چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی گئی اس کی مخالفت کی 9 مئی کو چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ، تشدد کے عنصر کی بھی مخالفت کی تھی بی این پی سمجھتی ہے کہ ایک بلوچ کے گدان کا تقدس بھی وہی ہے جو 9مئی واقعہ سے متاثرہ گھروں کا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی عدالتی نظام سے بھی عوام کا اعتماد اٹھنے کا خدشہ ہے ہمیں ایسا تاثر دینا چاہئے کہ عدالتی نظام قوانین کے حوالے سے آئین موجود ہے غلط فیصلوں انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بنیں گے پارلیمنٹ میں پارٹی کا موقف واضح اور غیرمتزلزل ہے جس کا اعادہ کیا جائے گا ہم کسی ایسے فیصلے کی تائید نہیں کریں گے جس سے ہمارے نظریات اور سیاست پر آنچ آئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے فیصلوں سے اجتناب کریں یہ نہ ہو کہ یہی فیصلے تاریخ کا حصہ بن کر مستقبل میں موجودہ حکومتی پارٹیوں کیلئے مشکلات کا سبب بنیں
. .