ورلڈکپ کی تیاری سیلون میں کر رہے ہیں ۔۔ کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فیشل کرواتے ہوئے تصویر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)کوئی بھی میچ ہو اس کیلئے ہر ٹیم کا کھلاڑی اچھے سے تیاری کرتا ہے اور اگر بات ہو بڑے مقابلے کی تو پھر تو سر دہڑ کی بازی لگا دینا تو بنتا ہے . رواں برس اگلے مہینے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہے جس کیلئے ہر ٹیم اپنے کھیل کو اچھا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں ہمارے مایاناز کھلاڑی بابر اعظم سیلون میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے میں لگے ہوئے ہیں .

سوشل میڈیا پر عوام انہیں کہاں بھارتی بیٹنگ لائن کی جان مانے جانے والے کھلاری ویرات کویلی سے ملاتے ہیں لیکن وہ اپنی بیٹنگ کو اچھا بنانے کیلئے کتنی محنت کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے لیکن یہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہی سیلون میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے جدید مشین کی مدد سے چہرے پر ست داغ ختم کروا رہے ہیں . انکی یہ تصویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے جس پر کرکٹ کے مداح طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں . ایک صارف نے یہ لکھا کہ " صرف سوچیں کہ جو بھی یہ کروا رہے ہیں وہ غلط ہو جائے اور یہ اندھے ہو جائیں" . ایک صارف نے یہ لکھا کہ "جب انکی کہ کپتانی اور کھیل میں کوئی خرابی نہیں تو انکا مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے . ٹھیک ہے اگر وہ اپنی جلد کا علاج کروا رہے ہیں" . اس کے علاوہ ایک صارف نے تو یہ کہہ دیا کہ " جب ڈاکٹر ایسی ہوں تو کیوں کوئی بیمار نہ ہو" . .

متعلقہ خبریں