پسنی میں سمندری طوفان بپر جوئے کے اثرات ، اونچی لہروں کے ساتھ سمندر بپھر گیا

گوادر(قدرت روزنامہ)پسنی میں سمندری طوفان بپر جوئے کے اثرات ، اونچی لہروں کے ساتھ سمندر بپھر گیا، درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ، دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مقامی ماہی گیروں سمیت شہریوں کو ساحل سمند سے دور رہنے کی ہدایت . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں سمندری طوفان بپر جوئے کے نمایاں اثرات کے بعد اونچی لہروں کے ساتھ سمندر بپھر گیا، سمندر کی پانی مقامی کرکٹ اسٹیڈیم تک پہنچ گئی .

منگل کی صبح سے اچانک موسم میں تبدیلی درجہ حرارت بھی بڑھ گئی، ہوا کے دباؤ میں کمی اور ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل گئیں . واضح رہے کہ ساحل مکران میں 1945 میں سمندری طوفان کے باعث سونامی سے لوگوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا .

. .

متعلقہ خبریں