ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے بھی کرکٹ میں اپنی نمائندگی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اہم مرحلے کیلئے انہوں نے کسی اور کا نہیں بلکہ ایک پاکستانی کا انتخاب کیا ہے جو کہ دونوں ممالک میں دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہسعودی عرب نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پوری دنیا کو مسترد کرکے پاکستان کا انتخاب کرلیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز ندیم عمر کو بلا لیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جانے کا امکان ہے جس کے بعد ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی ٹیم تشکیل دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گا۔اس حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…