آصف زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد، اہم ہدایات جاری کردیں

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے مرتضیٰ وہاب کومیئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے .

نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز "کے مطابق آصف زرداری کاکہناہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے،آصف زرداری نے ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباددی ہے،سابق صدر نے نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں .

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے دعویٰ کیا ہے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے، بلاول بھٹو کا جیالا میئر بننے کا وژن جیت گیا ،مرتضیٰ وہاب سمیت تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں