پاکستانی طالبعلم نے پیدل سعودی عرب پہنچ کر حج کا ویزہ حاصل کرلیا

مکہ معظمہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے پیدل سعودی عرب پہنچ کر حج کا ویزہ حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پاکستان سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے طالب علم عثمان ارشد کو حج کا ویزا مل چکا ہے، مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن پہنچنے پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں بی ایس ماس کمیونیکیشن کے طالب علم عثمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عثمان سے سعودی عرب میں پاکستان کے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل حج نے پاکستانی طالب علم کے شاندار سفر کو سراہتے ہوئے انہیں اعتراف اور حوصلہ افزائی کے طور پر تحائف سے نوازا۔
اس موقع پر عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ عثمان ارشد پاکستانی نوجوانوں کےلیے ایک منفرد مثال ہے، اس کے پیش نظر عثمان ارشد کے حج ویزے کے اجراء میں پاکستان حج مشن نے اہم کردارادا کیا، عثمان ارشد کو عازمین حج کی سرکاری رہائش میں ٹھہرا یا گیا ہے، جہاں حج مشن عازمین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کر رہا ہے، عازمین کو رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے اور اس وقت تک 70 ہزار عازمین پاکستان سے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ عثمان ارشد نے اپنے سفر کا آغاز یکم اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ سے کیا تھا اور 13 اپریل 2023 کو کامیابی سے اپنا سفر مکمل کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے، فریضہ حج کی ادائیگی کی مبارک نیت سے انہوں نے 6 ماہ اور 13 دن میں 5 ہزار 400 کلومیٹر فاصلہ طے کیا، 3 ملکوں کے بارڈرز عبور کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچنے کے لیے وہ روزانہ 35 سے 60 کلومیٹر پیدل سفر کرتے تھے، اس مہم کے دوران عثمان ارشد کا 8 لاکھ 50 ہزار روپے خرچہ آیا، سعودی عرب میں حج ویزہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوا تو عثمان نے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو سے مدد طلب کی کیوں کہ جب وہ اپنے مقدس سفر پر روانہ ہوئے تو حج کے ویزوں کا اجراء ابھی شروع نہیں ہوا تھا اور انہوں نے عمرے کا ویزہ حاصل کرکے اپنا سفر شروع کردیا تھا۔

Recent Posts

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

4 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

12 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

18 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

29 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

44 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

58 mins ago