۔۔ 16 سال سے اکیلے دوکان چلانے والی ان معصوم بچیوں کے ساتھ لوگوں کا رویہ کیسا ہے؟

(قدرت روزنامہ)لڑکیاں بھی کسی لڑکے سے کم نہیں اور یہ وہ ہر کام کئی گنا بہترین طریقے سے کر سکتی ہیں جو ایک لڑکا کر سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو ہمیشہ کمزور سمجھا جاتا ہے جو کہ کسی صورت بھی ٹھیک نہیں۔آج ہم یہاں ان باہمت بچیو ں کی بات کریں گے جو اپنے والد کا ساتھ دینے کیلئے انتہائی چھوٹی سی عمر میں الیکٹریشن کا کام کر رہی ہیں۔یہ لڑکیاں
کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کی قصبہ کالونی نامی ایک کالونی میں رہتی ہیں اور اتنی مہارت سے پنکھے، بیٹریاں ، چارجر ،لائٹ اور اسپیکر و دیگر سامان ٹھیک کرتی ہیں کہ پورا علاقہ ان بچیوں کی محنت کی داد دیتا ہے اور انہیں سے سامان اپنا مرمت کرواتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان معصوم بچیوں کی اس چھوٹی سی دوکان میں ہمیشہ گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے۔دوکان میں الیکٹریشن کا کام کرتے ہوئے ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بھائی بڑا نہیں ہے اس لیے ہم اپنے ابو کا ساتھ دیتے ہیں تا کہ ہمارے ابو پریشان نہ ہوں۔ان کے والد نصیب جمال صاحب ہیں اور وہ خود بھی ایک الیکٹریشن ہیں اور انہوں نے ہی اپنی بچیوں کو یہ کام سیکھایا تاکہ وہ میرا بھی ساتھ دے سکیں اور اپنے لیے بھی روزی کما سکیں اور مستقبل میں انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ صرف یہی نہیں انکی بچیاں انکے ساتھ پچھلے 16 سال سے کام کر رہی ہیں۔بچیوں کی محنت پر انکے والد کا کہنا ہے کہ لڑکیاں ہر وہ کام کر سکتی ہیں جو لڑکے کر سکتے ہیں ، لڑکیاں جیسے پڑھنے میں اچھی ہوتی ہیں ویسے ہی بہت جلد ہنر سیکھ جاتی ہیں۔بیٹیوں پر فخر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی بیٹیاں اکیلے ہی 10 ،10 لڑکوں پر بھاری ہیں۔ساتھ ہی ساتھ نصیب جمال نے یہ بھی واضح کر دیا کہ۔انکی 8 لڑکیاں اور 1 بیٹا ہے لیکن یہ بیٹ ابھی چھوٹا ہے اور تمام بیٹیوں کو یہ کام آتا ہے لیکن اس وقت 2 بیٹیوں کی شادی کر دی ہے، 2 بیٹیاں دوکان پر کام کرتی ہیں اور باقی بچے گھر پر ہیں۔واضح رہے کہ یہ کام پہلے انکی بڑی بیٹیاں کیا کرتی تھیں جن میں کچھ کی شادی ہو گئی اور کچھ اب گھر پر ہیں۔

Recent Posts

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

3 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

7 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

12 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

15 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

26 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

34 mins ago