تجزیہ کار مظہر عباس نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے مسائل حل کرنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ کراچی کافی عرصے سے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے . کراچی کی میئرشپ جیتنے کے بعد پیپلز پارٹی کیلئے شہر قائد کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل یہی ہے کہ وہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے اور ان کی آرا ءکا بھی احترام کرے جو وہ شہر کی بہتری کیلئے دیں .

"ڈان نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے شہر کے بنیادی مسائل کے خاتمے کیلئے کام کریں جن میں سرفہرست سیوریج،سڑکوں کی خستہ حالی شامل ہے . مخالف جماعتوں کو بھی اب چاہیے کہ ان کو کام کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیں اور سیاسی عداوتیں پیچھے چھوڑ کر عوام کی بھلائی کیلئے ان کے کندھے سے کندھا ملاکر چلیں تاکہ ملک دشمن طاقتوں کو ہمیں لڑانے کا کوئی موقع ہاتھ نہ آسکے .

ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم بنی ہے تب سے ملک میں پوری معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ معیشت کی بہتری کیلئے ان کے پاس کوئی پلان بی ہے . ملک میں عام الیکشن کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مظہر عباس کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات کسی طرح سے مزید آگے ہوجائیں .

. .

متعلقہ خبریں