مسلح نقاب پوش شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہر ارہا تھا ، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تحمل اور پیشہ وارانہ انداز میں کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر مشکوک شخص کو قابو کر کے غیر مسلح کیا گیا . اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والے شخص کی عمر 45سال کے قریب ہے اور اس کا ذہنی تواز ن خراب ہے، ملزم کا تعلق چکری سے ہے . پولیس حکام کے مطابق مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے . دوسر ی جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے . صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں یوں کسی مشکوک شخص کا اسلحہ لے کر پھرنا تشویشناک عمل ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے پولیس نے اسلحہ سے لیس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا .
مشکوک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہاتھ میں پستول لئے گھوم رہا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں