پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون میں اسلحہ سے لیس شخص گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے پولیس نے اسلحہ سے لیس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

مشکوک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہاتھ میں پستول لئے گھوم رہا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مسلح نقاب پوش شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہر ارہا تھا ، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تحمل اور پیشہ وارانہ انداز میں کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر مشکوک شخص کو قابو کر کے غیر مسلح کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والے شخص کی عمر 45سال کے قریب ہے اور اس کا ذہنی تواز ن خراب ہے، ملزم کا تعلق چکری سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

دوسر ی جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں یوں کسی مشکوک شخص کا اسلحہ لے کر پھرنا تشویشناک عمل ہے۔

Recent Posts

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

2 hours ago

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

2 hours ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

3 hours ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

3 hours ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

3 hours ago