گھر میں دوسری بیٹی پیدا ہونا وہ بھی معذور ۔۔ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں زحمت نہیں

(قدرت روزنامہ)بچوں کی پیدائش والدین کے لئے باعثِ فخر ہوتی ہے ان خوشی کے لمحات کا کوئی مول نہیں ہوتا . ہمارے ہاں ایک رواج جو برسوں سے چلا آرہا ہے وہ آج بھی قائم ہے کہ اگر بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ کم ہی خوش ہوتے ہیں اور باتیں بناتے ہیں، مگر دوسری بیٹی کی پیدائش پر لوگ زیادہ باتیں سناتے ہیں یہ ہر جگہ نہیں ہوتا کبھی کبھی ہوتا ہے .

آج ہم آپ سے ایک ایسی فیملی کی کہانی بتا رہے ہیں جہاں ایک بیٹی کے بعد دوسری بیٹی پیدا ہوئی جو معذور ہوئی . معذور بچی جس کا نام سبین ہے اس کی بہن حنا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ: '' سبین ہمارے گھر کی جان ہے، یہ جب سے گھر میں آئی ہے، ہمارے ہاں رحمت آگئی ہے، یہ سب کو خوش کرتی ہے، ہر کوئی اس سے دل سے محبت کرتا ہے، ہمیں اس کی معذوری کا کوئی غم نہیں ، یہ بھی زندہ دل ہے، ہوشیار ہے اور گھر والے بھی اس کی فکر کرتے ہیں، یہ ہماری محبت کا ذریعہ ہے، اس کی سالگرہ پر ہم نے گھر کو اچھے سے سجایا اور اس کی پسند کا سب کچھ کیا، ہمارا ایک بھائی باہر ہے جس کا انتظار سبین کو بھی ہے کہ جب بھائی ائے گا تو ہم ساتھ کھانا کھانے جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں