اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پودینے کی چائے سے متعلق اکثر بتایا جاتا ہے کہ یہ تیزابیت اور سینے کی جلن دور کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہے۔ مگر پودینہ بھی کئی اقسام کا ہوتا ہے ایک سادہ پودینہ جو ہم کھانوں میں سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح پودینے کی ایک قسم پہاڑی پودینہ جسے سپیئر منٹ کہا جاتا ہے۔ یہ طبی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے جس کو اکثر دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی افادیت عام پودینے سے زیادہ ہے۔کے فوڈ کے مطابق سپیئرمنٹ میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس
اور پوٹنٹ اینٹی آکسیڈنٹ، روزمیرینک ایسڈز، فلاونیز، لیمونن، مینتھول اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو تمام اجزاء آپس میں مل کر ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سپئرمنٹ دماغ کو تیز بناتا ہے جس سے ہمارا اعصابی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور حافظہ بڑھتا ہے۔ وہ لوگ جنھیں بھولنے کی بیماری ہے ان کے لیئے اس پودینے کی چائے سب سے زیادہ کارآمد ہے کیونکہ یہ دماغ میں موجود ریشوں کو متحرک بنانے میں اہم کام کرتی ہے۔ بلڈ پریشر کا اتار چڑھاؤ جسم میں مذید پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جوکہ صحت کے لئے مضر ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کو کنٹرول کونا چاہتے ہیں تو اس چائے کا استعمال آپ کے لئے بھی مفید ہوگا۔ خواتین و مرد حضرات میں اینڈروجن اور پروجیسٹران ہارمونز کی کمی و زیادتی کی وجہ سے اندرونی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں جن کا علاج سب سے زیادہ طویل اور مہنگا ہے۔ اس لئے آپ سپیئرمنٹ کی چائے کو روزانہ نہارمنہ استعمال کرنے سے تمام ہارمونل بیماریاں کنٹرول ہوجاتی ہیں۔ ہاضمہ درست رکھنا یوینی طور پر اس زمانے میں ذرا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ مختلف قسم کے غیرمعیاری کھانے اور جنگ فوڈز معدے کو بے ترتیب کردیتے ہیں۔ اسلئے یہ چائے آپ کے معدے کو توانا اور ہاضمے کو درست رکھتی ہے۔ یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتی اور جسم کو مختلف قسم کے وائرل انفیکشن اور جراثیموں کے حملے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ریلیکسنٹ دوائیں کھانے سے بہتر ہے کہ آپ سپیئرمنٹ کی چائے سے فائدہ اٹھائیں جو دماغ کو طاقت بھی پہنچائے اور ذہن کو سکون بھی۔ ماہرین کی نظر میں اضافی بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں یہ چائے بہت کارآمد ہے جوکہ مختلف ریموول کریموں میں استعمال بھی کی جاتی ہے۔ فلاوینیز اور دیگر کیمیائی مرکبات ہونے کی وجہ سے یہ پودینہ خون کی صفائی کا کام کرتا ہے جس سے شریانیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور دل بھی۔ رنگ نکھارنے کے لئے بس کچھ استعمال کرلیا ہے تو اب اس چائے کا استعمال آپ کے لئے کارآمد رہے گا کیونکہ یہ خون کی صفائی کرتی ہے جس کی وجہ ہمارا رنگ قدرتی طور پر نکھرتا ہے اور مردہ خلیات روزانہ کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں اور یوں ہمارا رنگ صاف ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…