کوئٹہ میں مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان لوٹ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دودھ کی دکان پر واردات میں ڈاکو نقدی اور سامان لوٹ کر لے گئے اور دکان مالک پر تشدد بھی کیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن گول مسجد کے قریب دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکان سے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے .

اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد 35 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لے گئے، ملزمان نے دکان کے مالک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعدازاں ایک ہی موٹرسائیکل پر تینوں فرار ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں