سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا، یکم ذوالحجہ 19 جون کو اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔
چاند نظر آنے پر شہریوں ںے اپنے شہادتیں جمع کرائیں جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحجہ کل 19 جون کو ہوگی، 27 جون کو یوم عرفات ہوگا اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔

ذوالحجہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے اس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

علاوہ ازیں اسی ماہ جانور کی قربانی کی جاتی ہے، یہ قربانی اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔

تمام عالمین کے پرودرگار نے حضرت ابراہیمؑ کو سخت امتحان میں پورا اترتے پایا تو معجزہ دکھایا اور بیٹے حضرت اسماعیل کی جگہ چھری پھیرنے کے عین وقت دنبہ نمودار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی یاد میں مسلمان ہر سال ذوالحجہ کو اونٹ، گائے، بکرا یا دنبے کی قربانی دیتے ہیں۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

8 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

21 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

30 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

40 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

45 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

55 mins ago