(قدرت روزنامہ)گردوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم میں موجود فاضل مادوں کے اخراج کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور اگر گردے صاف نہیں رہیں گے تو جسم بھی صاف نہیں رہ سکے گا۔جن لوگوں کے گردے صحیح سے کام نہیں کرتے وہ ہر ماہ ڈائلاسز کرواتے ہیں جوکہ بہت تکلیف دہ عمل ہے اس لئے آج کے-فوڈز میں جانیئے ایسے طریقے جن کے استعمال سے آپ کو نہ ڈائلاسز کروانے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی گردے واش کروانے کے دیگر مسائل سے نمٹنا پڑے گا۔کے فوڈ کے مطابق اجوائن کا پانی صبح نہارمنہ پینے سے
گردے صاف ہو جاتے ہیں، اس کا استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اجوائن کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رات کو اجوائن کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں اور گلاس میں موجود اجوائن کو اگر آپ چبا کر کھائیں تو اس سے گردوں سمیت جگر کی صفائی بھی ہوگی اور دل بھی مضبوط ہوگا۔نمکیات کا جسم میں زیادہ تعداد میں شامل ہونا گردوں کے لئے نقصان دہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گردے نمکیات کو جزب نہیں کر پاتے اور اس کی وجہ سے ان کے کام میں سستی آ جاتی ہے جوکہ بہت نقصان دہ ہے۔ لہٰزا بلکل نمک کا استعمال نہ کریں۔ کھانے میں نمک کو شامل کریں لیکن سالن بننے کے بعد اوپر سے چھڑک کر نہ کھائیں، اس کے علاوہ اگر آپ نے زیادہ نمک کا کھانا کھا لیا ہو تو فوری کھیرہ کھا لیں۔ہلدی ہر بیماری کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے جس کی وجہ اس کا اینٹی بائیوٹک ہونا ہے، گردوں کے عارضے میں آپ ہلدی کو بس بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ڈائلاسز کو بھول جائیں۔ ایک کپ پانی کو ابالیں۔ اس میں ایک چمچ لیموں کا رس، آدھا چمچ چینی اور چُٹکی بھر نمک شامل کر کے ابالیں۔ اس کو رات سونے سے پہلے اور صبح نہارمنہ پی لیں۔گردے صاف بھی ہو جائیں گے اور جسم میں موجود کسی بھی قسم کے جراثیم با آسانی خارج ہو جائیں گے۔مولی میں پوٹاشیئم، سوڈیئم، وٹامن سی اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا ہر کھانے کے بعد استعمال کرنا آپ کے گردوں کی صحت کے لئے مفید ہے اس لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت مند رہیں تو مولی کو سلاد کے طور پر روزانہ کھائیں۔کلونجی کو ہر مرض کی شفاء سمجھا جاتا ہے اس میں موجود Thymoquinone گردوں کو طاقت دیتی ہے اور جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ کلونجی کو کھانوں میں ڈال کر استعمال کریں یا پھر روزانہ ایک کپ کلونجی کا قہوہ بناکر ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں اس سے آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…