مالی سال 2023.24, بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا700ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیرکو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ جبکہ متوقع خسارہ 180ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا مالی سال 2023-24کا بجٹ آج پیر کی شام 4بجے صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی پیش کریں گے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس صبح 11بجے طلب کیا گیا ہے جس میں صوبائی کابینہ بجٹ کی منظوری دیگی۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا مجموعی حجم 7 سو ارب سے زائد ہوگا،آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اوردیگرذرائع سے آمدن کا تخمینہ530 ارب روپے لگایا گیا ہے۔صوبے کا غیرترقیاتی اخراجات کاتخمینہ 450 ارب روپے سے زائد جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 200ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے بجٹ میں خسارے 180 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے 78 ارب روپے،امن وامان اور صحت کیلئے 51، 51ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔مختلف محکموں میں 6 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر گریڈ 1سے16تک 35فیصد، 17سے 22تک 30فیصد جبکہ پینشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ بلوچستان کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 5ارب80کروڑ روپے، ادویات کی فراہمی کے لیے 2ارب 70کروڑ روپے رکھے جارہے ہیں جبکہ ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ اور پنشن فنڈ کے لیے دو، دو ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں، لوگوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے لیے 2ارب جبکہ فوڈسیکورٹی کے لیے ایک ارب مختص کیے جارہے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago