نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حافظ نعیم الرحمان کو بھی شرکت کی دعوت

کراچی(قدرت روزنامہ) نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشن جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کو بھی شرکت کی دعوت دیدی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے، حکام کے مطابق آج سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا .

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے .

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے .

. .

متعلقہ خبریں