عید الاضحیٰ کس دن ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہونے اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کا چاند 19 جون پیر 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں