پولیس اہلکارکی معروف ٹک ٹاکر سے تھانے میں زیادتی۔۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا کانسٹیبل ٹک ٹاکرامبرین کے ساتھ زیادتی میں بھی ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون پولیس نے ٹک ٹاکر امبرین ڈول کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر نے متعدد مقامات پر ریپ کا نشانہ بنایا۔ امبرین ڈول کے ویڈیو بیان کے مطابق پولیس اہلکار عثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دے کر نمبر لیااور پولیس افسر سے ملوانے کا کہہ کر گیسٹ ہائوس میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ میری تصاویر اور وڈیو بنا کربلیک میل کرنے لگا۔ٹک ٹاکرنے مزید بتایا کہ عثمان اکبر زمان ٹاﺅن تھانے لیکرگیا اور تھانے کے اندر متعدد زیادتی کی جس کا تھانے کے دیگر اہلکاروں کو بھی علم ہے۔ امبرین کا کہنا تھا کہ عثمان مجھے سرعام مارتا اور زبردستی ساتھ لیجا کر زیادتی کرتا رہا،انہی وجوہات کی بناپر گھر سے نکلنا چھوڑ دیا تو دھمکیاں دینے لگا۔ ٹک ٹاکرنے الزام عائد کیا کہ عثمان نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے خوف کے باعث گھر میں محصور ہو کر رہ گئی۔امبرین نے بتایا کہ عثمان اکبر اکثر مجھے پولیس موبائل میں لے جاتا تھا ،موبائل میں بھی ویڈیو بنائی گئی۔ امبرین نے پولیس کے اعلیٰ افسروں سے مطالبہ کیا کہ عثمان اکبر کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر اریکا حق کانام بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

9 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago