منال اور احسن کی شادی میں صبور اور علی کی جوڑی توجہ کا مرکز

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبورعلی کی اپنے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز منال اور احسن کی شادی کی تقریب میں اداکارہ صبور علی کی ان کے منگیتر کے ہمراہ شرکت توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنوں اپنی منگنی کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

یہ تصاویر اداکارہ صبور اور علی انصاری کی منال اور احسن کی شادی میں شرکت کا ثبوت ہیں جبکہ اس شادی میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت ان کی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کا ثبوت بن گئی ہے۔

؎شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی مختلف موقعوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہتی ہے۔

حال ہی میں اداکار علی انصاری کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ صبور علی نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

صبور علی نے علی انصاری کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور کے دوست اُنہیں اُن کی منگنی کی رسم کے دوران رَس گُلّے کھلا رہے ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago