کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب لٹ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب لٹ گئے، قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہہ کر فراڈیوں نے لوٹ لیا، واقعے سے متعلق چونکا دینے والےانکشافات سامنے آگئے- تفصیلات کے مطابق ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو جعلی پی اے بن کر لوٹ لیا گیا ہے۔
قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ دونوں نے وفاقی وزیر کا سن کرلاکھوں روپے فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔ فراڈ کرنے والے شخص وفاقی وزیر کے پی اے کا نام استعمال کیا۔ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔

شہروز کاشف کی جانب سے بھی ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ آج کسی شخص نے جعلی کال کی۔ ہم نے باتوں میں آکر 2لاکھ 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طلحہ طالب کو 20 لاکھ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 10 کا چیک دیا تھا۔
شہروز کاشف دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ اور دنیا کی دوسری مشکل ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔ حکومت پنجاب نے شہروز کاشف کو بھی10 لاکھ روپے انعام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کرا تھا۔ 19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی تھی۔ جس کے بعد وہ بلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے تھے۔ البتہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

6 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

6 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago