وفاقی حکومت کا معروف اداکار عمر شریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چوہدری نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل کریں گے۔اپوزیشن جہاں الیکشن جیت جائے وہ شفاف، جہاں شکست ہو وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے اب ان کو چلاجانا چاہے۔کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔شاہد خاقان عباسی کے بیانات میں کوئی یکسوئی نہیں وہ کبھی ایک تو کبھی دوسری

بات کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے نجی اسپتال میں معروف اداکار عمر شریف کی عیات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے سپراسٹار عمرشریف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمرشریف نے عمران خان سے شوکت خانم اسپتال میں علاج کی درخواست کی تھی۔عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔آغا خان اسپتال کامیڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل کی ہدایت پرکام کرے گا۔میڈیکل بورڈ جو فیصلہ کرے گا اسے آگے لے کر چلیں گے۔شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ میں عمر شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپشن کا اڈا بن گیاہے۔واٹر بورڈ میں بھی بے ضابطگیاں عروج پرہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔عمرشریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں۔حکومت عمر شریف کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ڈاکٹر یاور سے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ عمرشریف کو تمام سہولیات مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جہاں الیکشن جیت جائے وہ شفاف، جہاں شکست ہو وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے اب ان کو چلاجانا چاہے۔کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔شاہد خاقان عباسی کے بیانات میں کوئی یکسوئی نہیں وہ کبھی ایک تو کبھی دوسری بات کرتے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

6 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

6 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago