دن کی نیند ڈیمینشیا سے بچانے میں مددگار قرار

لندن(قدرت روزنامہ) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت نیند کا لیا جانا بڑھاپے میں ڈیمینشیا سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 40 سے 69 سال کی عمر کے درمیان 3 لاکھ 78 ہزار 932 برطانویوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ لوگ جینیاتی وجوہات کی بنا پر دن کے اوقات میں سو جاتے ہیں۔ اسکین بتاتے ہیں کہ دن میں سونے والوں کے دماغ 2.6 سے 6.5 برس کم عمر ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر وکٹوریا گارفیلڈ کے مطابق دن کی قلیل مدتی نیند کچھ لوگوں کے دماغ کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مددگار ہوسکتی ہے۔ امید ہے یہ تحقیق دن میں سونے کے متعلق مختلف قیاس کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

محققین کے مطابق دوپہر کے ابتدائی وقت میں 30 منٹ سے کم وقت کی نیند بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ عمل رات کو مناسب نیند نہ لینے کی صورت میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

گزشتہ برس کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں ایک برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے دن میں نیند لیتے ہیں، جن میں بوڑھے افراد کی شرح زیادہ ہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 60 سال سے زائد عمر کے 27 فی صد افراد دن میں اکثر نیند لیتے تھے جبکہ 25 سال سے کم عمر افراد میں شرح 13 فی صد تھی۔

Recent Posts

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

1 min ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

3 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

3 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

9 mins ago

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

19 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

20 mins ago