ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا .
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا گیا ہے .
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والوں کو 6ماہ قید ہوگی، جبکہ 50ہزار ریال جرمانہ بھی ہوگا جب کہ اقامہ ہولڈرز کو سزا اور جرمانے کے علاوہ ملک بدر بھی کیا جائے گا . سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے تمام داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی .
. .