13ستمبر کو 4 آزاد نمائندے ، پیٹرن کے 2 نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے . یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 13 ستمبر کو لاہور میں صبح11 بجے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلایا ہے . الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ قذافی سٹیڈیم میں اپنی پہلی میٹنگ میں کیا ، جس میں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ خصوصی اجلاس کے نوٹس بورڈ ممبران کو جاری کیے جائیں . اس سے قبل پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی آئین کی شق 12 (1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو تین سال کی مدت کے لیے نامزد کیا تھا . کرکٹ بورڈ کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، عارف سعید اور جاوید قریشی آزاد ممبران ہیں جب کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اس کا حصہ ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا، ایک سے زیادہ امید وار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی ، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا . پی سی بی گورننگ بورڈ میں 4 آزاد اراکین ، پیٹرن کے 2 نمائندے ، 3 منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں .
متعلقہ خبریں