چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا، ایک سے زیادہ امید وار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی ، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میں 4 آزاد اراکین ، پیٹرن کے 2 نمائندے ، 3 منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں۔
13ستمبر کو 4 آزاد نمائندے ، پیٹرن کے 2 نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 13 ستمبر کو لاہور میں صبح11 بجے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ قذافی سٹیڈیم میں اپنی پہلی میٹنگ میں کیا ، جس میں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ خصوصی اجلاس کے نوٹس بورڈ ممبران کو جاری کیے جائیں۔

اس سے قبل پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی آئین کی شق 12 (1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو تین سال کی مدت کے لیے نامزد کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، عارف سعید اور جاوید قریشی آزاد ممبران ہیں جب کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اس کا حصہ ہیں۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago