حکومت نے آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے، معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سرکاری گندم ریلیز کردیں گے، آٹے کی فی کلو قیمت55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہوگی، زیادہ مستحق لوگوں کو43 روپے فی کلو آٹا ملےگا، زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزارت خزانہ ،خوراک ، فوڈ سکیورٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں گندم اور آٹے کی قیمت، سرکاری گندم کی ریلیز، عوام کو معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی بارے مشاور ت کی گئی ، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جس سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100روپے تک ہو گی، پورے ملک میں گندم اورآٹے کی ایک ہی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تاہم تمام صوبے کابینہ کے اجلاسوں میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلہ کریں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت آٹے کی فی کلو قیمت 56 روپے ، بنگلہ دیش میں 80 روپے اور افغانستان میں اس سے زیادہ ہے، پاکستان میں قیمت نہ صرف پورے خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کم ہے اوراسے بر قرار رکھیں گے۔ جو لوگ زیادہ غریب ہیں ان کا ڈیٹا موجود ہے، انہیں آٹا گزشتہ سال کی 43 روپے فی کلو قیمت پر فراہم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے فالو اپ میں چاروں صوبوں کا اجلاس ہوا ہے۔
یہ مشاورت کی گئی ہے کہ مرکز اور صوبے گندم اور آٹے کی ایک ہی قیمت رکھیں گے تاہم اس حوالے سے تمامصوبے کابینہ میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے صوبے اگلے ہفتے سے سرکاری گندم کی ریلیز شروع کر دیں گے اور اس کی قیمت ایک ہی طے ہو گی ،نجی شعبے کو کسی صورت بھی حکومت کے طے کردہ نرخ سے زائد پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، سرکاری گندم کی ریلیز کیلئے لبرل پالیسی ہو گی۔ عوام تسلی رکھیں انہیںسستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے گا اورحکومت کڑی نگرانی کو یقینی بنائے گی ۔

Recent Posts

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

14 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

25 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

35 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

47 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago