اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں ،افواہیں پھیلنے پر ڈاکٹر عبدالقدیرخود منظر عام پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ میرے بارے میں بْری خبریں لگا رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی سال تک ابھی اللّٰہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے دل جلا سکوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اگرایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے

سب کو معلوم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا بتانا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

2 mins ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

17 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

28 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

39 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

51 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago