کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے، پیپلز پارٹی سے رابطوں کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کر لی۔جام کمال کی مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ن لیگ کے دور میں نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں بھی وزیر تھے، جام کمال اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔مریم نواز کا رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کو ٹکٹ دیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…