نیا غلاف کعبہ تیار، کتنے ملین ریال لاگت آئی ؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

ریاض(قدرت روزنامہ) نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔غلاف کعبہ جسے ’ کسویٰ‘ کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ کسویٰ کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ کسویٰ کی تیاری میں حسب معمول انتہائی احتیاط اور اعلیٰ مہارت سے کام لیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 20 ملین ریال لاگت آتی ہے۔ دوسری جانب حج سیزن سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کردیا گیا تھا جس کا مقصد غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

3 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

9 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

17 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

23 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

34 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

49 mins ago