پٹرول کے حصول کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار، پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایات جاری

گلگت(قدرت روزنامہ)ضلع سکردو میں پٹرول کے حصول کیلئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ورنہ پٹرول نہیں ملے گا . مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کرونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت نے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سکردو میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اور کرونا ویکسین کے عمل میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ افراد جن کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ موجود نہ ہوں ان افراد کو پٹرول اور ڈیزل نہیں دیا جائے گا .

پٹرول پمپ پر کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا . حکم نامے میں تمام پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں . سکردو سمیت بلتستان کے دیگر اضلاع میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور عوام کی جانب سے ویکسین لگانے میں عدم دلچسپی کے باعث کرونا کیسز بڑھ گئے . جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے . . .

متعلقہ خبریں