پٹرول کے حصول کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار، پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایات جاری

گلگت(قدرت روزنامہ)ضلع سکردو میں پٹرول کے حصول کیلئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ورنہ پٹرول نہیں ملے گا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کرونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت نے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سکردو میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اور کرونا ویکسین کے عمل میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ افراد جن کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ موجود نہ ہوں ان افراد کو پٹرول اور ڈیزل

نہیں دیا جائے گا۔ پٹرول پمپ پر کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ حکم نامے میں تمام پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سکردو سمیت بلتستان کے دیگر اضلاع میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور عوام کی جانب سے ویکسین لگانے میں عدم دلچسپی کے باعث کرونا کیسز بڑھ گئے۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

12 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

23 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

33 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

50 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago