شاہ سلمان کا زبردست اقدام ، وزٹ ویزوں اور اقاموں کی معیاد کی بلا معاوضہ توسیع کااعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مملکت سے باہر کے تارکین وطن کے لیے اقامہ کی مدت میں توسیع ، وزٹ ویزوں کی میعاد میں توسیع اورآمد ورفت کے ویزوں میں بغیر کسی فیس کے 30 نومبر 2021 تک مفت خود کار توسیع شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزوں کی معیاد میں بلا معاوضہ توسیع ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کویڈ 19 کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے

لیے ہر ممکن کوشش کی جا رکھے گی۔ ویزوں اور اقاموں کی مدت میں توسیع بھی مملکت کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ تاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت شہریوں اور غیرملکی باشندوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے اور وبا کے معاشی اور مالی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے کہا کہ ویزوں کی معیاد میں توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود کار طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کوارٹر جانے کی ضرورت نہیں۔اس ضمن میں مملکت سے باہرکے ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے جن سے فضائی آمد ورفت معطل نہیں کے اقامہ اور واپسی کے ویزوں کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک توسیع کی جائے گی۔مملکت سے باہر آنے والے زائرین کے وزیٹر ویزے کی مدت میں بھی 30 نومبر تک توسیع کی جائے گی، بہ شرطیکہ کہ ان ممالک کے شہریوں کے کرونا وبا کی وجہ سے آمد ورفت پر پابندی نہ ہو۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

5 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

35 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

46 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago