پنشن کیلئے ماں کی لاش کو ایک سال تک چھپانے والا شخص گرفتار،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

ویانا(قدرت روزنامہ)یورپی ملک آسٹریا میں ایک شخص نے اپنی ماں کی حنوط شدہ لاش ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھا تاکہ اس کے پینشن کی رقومات کو حاصل کرتا رہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مغربی ٹیرول نامی خطے سے تعلق رکھنے والی ڈیمینشیا کی شکار 89 سالہ خاتون کا انتقال جون 2020 میں قدرتی وجوہات کے باعث ہوگیا تھا۔اس کے 66 سالہ بیٹے نے لاش کو تہہ خانے میں رکھا اور بو دبانے کے لیے آئس پیکس اور پٹیوں کا سہارا لیا۔پولیس کا ماننا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے کے

دوران اس شخص نے 50 ہزار یورو ماں کی پینشن کی مد میں حاصل کی۔یہ فراڈ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک نئے پوسٹ مین نے پینشن کی رقم خاتون کو دیکھے بغیر دینے سے انکار کردیا۔اس کے نتیجے میں تفتیش شروع ہوئی اور یہ انکشاف ہوا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی ماں کوکیٹ لیٹرسے ڈھانپ رکھا تھا جس کے نتیجے میں لاش حنوط ہوگئی اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں تھا اور اس نے بتایا کہ اگر وہ ماں کی موت کے بارے میں رپورٹ کرتا تو پینشن کی رقم ملنا بند ہوجاتی ۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس پاس ماں کی تدفین کے اخراجات بھی نہیں تھے۔ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کو کہا تھا کہ ماں ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس سے ملنے کا فائدہ نہیں کیونکہ وہ کسی کو شناخت نہیں کرسکتی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

2 hours ago