خاتون ٹک ٹاکر کی ہسپتال میں لاش لائے جانے کامعاملہ، اس کے شوہر اور ساس کو بھی گرفتار کرلیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکر گرل کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس کی ساس و شوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی عائشہ کا شوہر عادل نشے کا عادی ہے جو گزشتہ کئی روز سے گھر میں موجود نہیں تھا جسے گزشتہ روز بیان کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے پیش نظر اسے حراست میں لیا گیا ہے اور ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق لڑکی کی ساس نے گزشتہ روز غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ گجرات کی رہائشی ہیں اور گزشتہ روز کراچی پہنچی ہیں، جب ان سے سفری دستاویزات طلب کی گئیں تو اُن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں تھا، پولیس نے مشکوک بیانات کی روشنی میں ساس ثوبیہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثوبیہ گلستان جوہر کی رہائشی ہے اور خاتون کا ایک بیوٹی پارلر بھی ہے، پولیس نے جناح ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والوں کی تلاش میں ضلع سائوتھ کے تمام گیسٹ ہائوسز کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال شروع کردی، ابتدائی تحقیقات میں لڑکی کسی گیسٹ ہائوس نہیں بلکہ کسی پرائیویٹ بنگلے میں برتھ ڈے پارٹی کیلئے گئی تھی۔پولیس نے بنگلے اور ایک خاتون سمیت دو افراد کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے، تفتیش میں خاتون ثوبیہ نے جناح ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو شناخت کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفیہ ڈیفنس فیز ون کے گھرمیں نجی محفل میں شریک تھی، گھر بند ہے اور اب تک مالک سامنے نہیں آیا، گھر میں کوئی کرایہ پرنہیں رہ رہا، واقعے کے مقدمہ میں گھرکے مالک کو بھی نامزد کریں گے، جس گاڑی میں متوفیہ خاتون کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی وہ گاڑی پولیس کی تحویل اورمالک پولیس کی حراست میں ہے، زیر حراست گاڑی کے مالک ولی الرحمان نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ماہانہ ادائیگی پر اپنی گاڑی بدر کمرشل پر واقع رینٹ اے کار کے مالک احمد کو دی تھی، پولیس کے مطابق رینٹ اے کار کا مالک احمد بھی غائب ہے جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لڑکی کی ساس نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے، میت متوفیہ خاتون کے والد محمد حنیف یا شوہرعادل کے حوالے ہی کی جائے گی، عائشہ کی والدہ وفات پاچکی ہیں، یہ 5 بہنیں اور ایک بھائی ہیں، کوشش ہے کہ عائشہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے اگروالد نے مقدمہ درج نا کروایا توسرکارکی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کے مقدمہ میں گھر کے مالک کو بھی نامزد کریں گے، متوفیہ عائشہ کی لاش جناح ہسپتال میں چھوڑ کرفرار ہونے والی خاتون سحرش اورمرد جبران کی تلاش جاری ہے، رات گئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی، پولیس کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد مفرور ملزمان کو گرفتارکیا جائے تاکہ کیس میں پیشرفت ہوسکے، اس کيس کو منطقی انجام تک پہنچاکر تمام ذمہ داران کو کٹہرے ميں کھڑا کريں گے۔

Recent Posts

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

12 mins ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

15 mins ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

21 mins ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

28 mins ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

1 hour ago

گھی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی…

1 hour ago