میجر راجہ عزیز بھٹی کاآج 56واں یوم شہادت

جہانیاں(قدرت روزنامہ) جنگ ستمبر کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 56واں یوم شہادت آج توار کو منایا جائے گا، اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یںچڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا . میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا .

. .

متعلقہ خبریں