کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مورخہ 27 جون 2023 کا چیئرمین پی سی بی کا الیکشن آئندہ احکامات تک روکنے کا حکم دے دیا ہے معزز عدالت نے سی ایم اے نمبر2107/2023 کے ضمن میں حکم سناتے ہوئے جواب دہندہگان 4 تا 14 کو مذکورہ الیکشن کروانے سے روکتے ہوئے جواب دہندگان بشمول ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا معزز عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انٹر پروونشل کوارڈینیشن حکومت پاکستان کی وزارت نے پی سی بی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے بھرپور ایگزیکٹو پاورز کی حامل مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سٹرکچر اور اس سے منسلکہ دیگر معاملات بشمول پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی اور چیئرمین پی سی بی کا انتخاب پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ایک سو بیس دن120 کے اندر کروانا تھا مذکورہ کمیٹی کے مینڈیٹ میں 23اپریل 2023کے نوٹیفیکشن کے تحت 21جون 2023 تک دو ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی مورخہ 20 جون2023 کو مینیجمنٹ کمیٹی نے اپنے چھٹے اجلاس میں 11 اراکین پر مشتمل پی سی بی کے بورڈ اف گورنرز کی نامزدگی نوٹیفائی کی لیکن آئی پی سی نے بورڈ آف گورنرز کا اعلامیہ جاری کرنے کی بجائے مورخہ 22 جون 2023 کو اس کے برخلاف اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پشاور ریجن کراچی ریجن, لاہور ریجن کے صدور اور خان ریسرچ لیبارٹری کے نمائندے کو بورڈ آف گورنرزسے نکال کر غیر قانونی اور غیر مجاز حیثیت میں نیشنل بینک آف پاکستان ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،صدر لاڑکانہ ریجن، صدر ڈیرہ مرادجمالی ریجن اور صدر بہاولپور ریجن کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کر دیا ہے معزز عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی فارمیشن نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ پی سی بی کے آئین 2014 کے آرٹیکل 7کے تحت چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کیلئے BOGکے ممبران کی خصوصی میٹنگ بلائی جاتی ہئے اور اراکین کی اکثر یتی رائے سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جاتا ہے لہذا اگر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…