حج کا رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد

منیٰ(قدرت روزنامہ) حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا . دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے .

مناسک حج کے رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ کے لیے عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے . عازمین حج کی کثیر تعداد مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر جگہوں پر موجود ہے . مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے . حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا .

پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین خطبہ حج سنیں گے . شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد حج کا خطبہ دیں گے . حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھیں گے .

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے . مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اورعشاء کی نمازایک ساتھ ادا کریں گے .

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے . وقوف مزدلفہ کےبعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں