روس سے تیل کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) روسی خام تیل لے کر دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق روسی خام تیل سے لدا بحری جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ آگیا ہے اور جہاز بندرگاہ کے ساتھ لنگر انداز ہوچکا ہے .

جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہازکو آئل پیئر پرلگایا جائے گا .

اس سے قبل 11 جون کو پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا اور سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوا . اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجائےگی تو قیمتوں میں فرق آئےگا .

وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا، ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا .

. .

متعلقہ خبریں