محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا . تاہم خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا . تاہم سب سے زیادہ بارش: پنجاب: قصور 73 ، منگلا 34 ، لاہور (ائیر پورٹ 32 ، مغل پورہ 29 ، فرخ آباد 15 ، سمن آباد 05 ، اقبال ٹاؤن 04 ، شاہی قلعہ ، جوہر ٹاؤن ، واسا ہیڈ آفس ، سٹی 02) ، نارووال 30 ، جہلم 22 ، منڈی بہاولدین 17 ، اوکاڑہ 09 ، بہاولنگر ، خانیوال 08 ، گوجرانوالہ 03 ، حافظ آباد ، فیصل آباد 01 ، راولپنڈی (شمس آباد 01) ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 50 ، کاکول 42 ، مالم جبہ 38 ، سیدو شریف 21 ، دیر (لوئر 16 ، اپر 01) ، پشاور 03 ، کشمیر: مظفر آباد 34 ، گڑھی دوپٹہ 12 ، کوٹلی 10 ، راولاکوٹ 01 ، سندھ: چھور 07 ، مٹھی 02 ، گلگت بلتستان:گوپس 02 اور استورمیں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی41 ، دادو،لسبیلہ، نوکنڈی اورموہنجوداڑو میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا . تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں