نویں جماعت کے طلبہ کے وارے نیارے ٗ اہم خبر آگئی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کو خوشخبری سنادی،فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئے فیس وصول نہیں کریگاتفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے نہم جماعت کو طلبہ کو خوشخبری سنادی، فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئےفیس وصول نہیں کریگا،نویں جماعت کے طلبہ سے رجسٹریشن کی مدمیں8سوروپےوصول نہیں ہوں گے،فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کے سرکاری طلبہ سے صرف پراسیسنگ فیس لے گا،سرکاری طلبہ کی پراسیسنگ فیس395روپے ہے۔قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ فیصل آباد بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کے

لئے15 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی ہے،بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کے طلباء سے 1195 روپے سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن ہوگی،پرائیویٹ سکولوں کو اپنے طلبہ کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بورڈ کے مطابق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والے طلبہ سے پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا،آن لائن رجسٹریشن کے دوران طلبہ کے ب فارم کا نمبر اور سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔دوسری جانب فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کمشنر آفس میں اس ضمن میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران ہی پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اکیڈمیز میں فزیکل کلاسز بند کرائی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہوگا،اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔حکومتی حکم پر 15 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور کورونا وائرس کے باعث ان اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago