کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ؛ ووٹنگ کے دوران ایک امیدوار کا انتقال ہوگیا ‘ پولنگ معطل

لاہور (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے موقع پر صوبہ پنجاب کے داالحکومت لاہور میں ووٹنگ کے دوران ایک امیدوار کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر7 کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں بعد میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر انتخابی دنگل سج گیا ہے جہاں 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز ہیں ، جن میں سے 206 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے کیوں کہ 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامرہ کے 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع کے باعث الیکشن نہیں ہورہا جب کہ راولپنڈی اور پنوں عاقل کے ایک ایک وارڈ میں بھی امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ 206 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 180 امیدوار حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کے 143 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 112 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 104 ، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 86 ، اللہ اکبر تحریک کے 74 ، ایم کیو ایم پاکستان کے 42 ، پی ایس پی کے 35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یوآئی ف کے 25 امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ 659 آزاد امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago